جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق کی قیادت میں ہل پارک پر مبینہ قبضے اور پارک کی زمین کو نجی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کے خلاف “سیو ہل پارک واک” کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محمد فاروق نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کے عوام کی ملکیت ہل پارک کی زمین پر کسی قسم کا قبضہ یا کمرشلائزیشن ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ جماعتِ اسلامی عوامی پارکوں، کھیل کے میدانوں اور شہریوں کی مشترکہ املاک کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، سیاسی اور عوامی فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
ہل پارک بچاؤ تحریک جاری رہے گی، اور عوامی اثاثوں پر قبضے کی ہر کوشش کا بھرپور مزاحمت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔
