سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام میں ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے شعبے کے لیے 43 ارب 64 کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار روپے مختص کیے ہیں۔ اس مد میں مجموعی طور پر 22 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں، جن کا مقصد عوامی نقل و حمل کے نظام کو جدید بنانا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
منصوبوں میں کراچی ماس ٹرانزٹ پروگرام کی توسیع، نئی بسوں کی خریداری اور فراہمی، موجودہ پبلک ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری، اہم شاہراہوں اور روڈ نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن، اور شہری و بین الاضلاعی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ حکومت کے مطابق ان منصوبوں سے ٹریفک کے مسائل میں کمی، سفری سہولتوں میں بہتری اور عوام کو محفوظ، آرام دہ اور کم لاگت ٹرانسپورٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

