سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام میں بلدیاتی شعبے کے لیے 107 ارب 54 کروڑ 75 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کیے ہیں، جو مجموعی ترقیاتی پروگرام کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ اس مد میں مجموعی طور پر 972 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں، جن کا مقصد شہری اور دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری، سیوریج اور نکاسی آب کے منصوبے، صفائی ستھرائی کے اقدامات، پارکس اور عوامی مقامات کی بحالی، اور شہری انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔ حکومت کے مطابق ان منصوبوں سے عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات میسر آئیں گی، شہری مسائل میں کمی آئے گی اور صوبے کے مختلف علاقوں میں معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔

