کراچی: انسدادِ بدعنوانی کی عدالت نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر زمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی ہے۔
ملزم پر ٹھیکیداروں کو مبینہ طور پر غیر قانونی فوائد دینے اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق اربوں روپے کی ادائیگیاں بغیر بینک گارنٹی کے کی گئیں، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کی گئی ہے۔




