کراچی: معروف ٹی وی اینکر ساحر لودھی کے خلاف چیک باؤنس ہونے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں نغمہ وکیل نامی خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق بیوہ نغمہ وکیل نے ساحر لودھی کو بطور سرمایہ کاری 40 لاکھ روپے دیے تھے، جبکہ ساحر لودھی کی جانب سے ابتدائی طور پر دو مرتبہ منافع بھی ادا کیا گیا۔

مدعیہ کے مطابق بعد ازاں ساحر لودھی نے مختلف تاریخوں کے چیک دیے، جو انہوں نے بینک میں جمع کرائے، تاہم مذکورہ چیک کلیئر نہ ہوسکے اور باؤنس ہوگئے۔

مقدمے میں چیک باؤنس ہونے کے معاملے پر قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔