کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 35 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران 17 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار افراد میں 6 منشیات فروش، 5 گٹکا سپلائر و فروش، 17 غیرقانونی افغان شہری اور 7 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 201 گرام کرسٹل، 78 کلو گٹکا ماوا، 10 کلو چھالیہ اور 375 کلو اسمگل شدہ خشک دودھ برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Your