دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز پر اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت ہونے کے بعد تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق محمد نواز کے ڈوپنگ ٹیسٹ میں Carboxy-THC نامی ممنوعہ مادہ پایا گیا، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
بیان کے مطابق محمد نواز نے خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا، جس کے باعث ان کی معطلی کا اطلاق یکم مئی 2026 سے مؤثر قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پابندی کے دوران محمد نواز کسی بھی بین الاقوامی یا ڈومیسٹک کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جبکہ پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے اہل ہوں گے




