لاہور میں ریٹائرڈ پولیس افسر رانا اکرم، جو انمول پنکی کے سابق شوہر ہیں، کے خلاف خاتون یاسمین تبسم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا اکرم اور پولیس اہلکاروں پر گھر میں داخل ہو کر تشدد، قیمتی زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر سامان لے جانے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔