کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی رہنما انیس قائم خانی کی زیر صدارت اجلاس میں طے پایا کہ پہلے مرحلے میں مقامی سطح پر احتجاج کیا جائے گا جبکہ بعد میں بڑے جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

پارٹی رہنماؤں نے کرپشن، نااہلی اور عوامی مسائل کے حل میں ناکامی کو تحریک کی بنیاد قرار دیا ہے۔ ایم کیو ایم نے بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے اور آئینی اصلاحات کے مطالبات بھی دہرائے ہیں۔