حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، ہائی آکٹین اور فرنس آئل پر کاربن ٹیکس 2.5 روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا۔ تاہم، اس اضافے کے ساتھ پیٹرولیم لیوی میں کمی کی گئی ہے، جبکہ فی الحال پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔