کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر ایک بیٹے نے اپنے والد کو قتل کروا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دوست کی مدد سے واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا۔