اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی معاہدہ 2008 کے تحت ایک دوسرے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا۔ پاکستان نے 715 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کی، جن میں 306 ماہی گیر اور 409 شہری شامل ہیں، جبکہ بھارت نے بھی اپنی جیلوں میں موجود پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کو فراہم کر دی۔