کراچی: سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے کراچی رجسٹری میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں ملزمان کی بریت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کو مناسب طور پر مدنظر نہیں رکھا۔ حکومت نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے اور قانونی نکات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے۔