کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 3 سالہ بچی میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 107 تک پہنچ گئی ہے۔ بچی کے اہل خانہ کے مطابق مختلف ٹیسٹوں میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی، اور ان کا کہنا ہے کہ بچی کا علاج کراچی کے ویکا ہسپتال میں ہوا تھا جس کے بعد اس کی حالت خراب ہوئی۔ صحت حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ کئی متاثرہ خاندانوں نے مبینہ طور پر سرنجوں کے دوبارہ استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔