سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں بدنام زمانہ ‘وائٹ کرولا گینگ’ کے مبینہ رکن محمد علی حاجانو کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور ملزم کا کریمنل ریکارڈ طلب کر لیا۔ ملزم پر گلستانِ جوہر میں اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مار کا الزام ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔