خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہندو اور سکھ برادری کے لیے شمشان گھاٹ کے قیام کی غرض سے چار کنال سرکاری زمین فراہم کر دی۔ دو کنال زمین ہندو اور دو کنال سکھ برادری کے لیے مختص کی گئی ہے۔ اقلیتی برادری نے اس اقدام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آخری رسومات کی ادائیگی میں درپیش دیرینہ مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔