کراچی: لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی اور اس وقت کراچی میں مقیم معزز شخصیت عبدالصبور شیخ صاحب، جو سوئی سدرن گیس کمپنی میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی صاحبزادی سادیہ صبور شیخ نے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے خاندان، علاقے، سندھ اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
سادیہ صبور شیخ نے انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم تحقیقی کام مکمل کیا ہے۔ ان کی تحقیق کا موضوع لچکدار جدید نینو مرکب پر مبنی دباؤ ماپنے والے سینسرز کی تیاری ہے۔
سادیہ صبور شیخ نے اپنی تحقیقی تھیسس سال 2025 میں جمع کروائی تھی، جسے مقررہ تحقیقی عمل اور جانچ پڑتال کے بعد سال 2026 میں منظور کیا گیا۔ بعد ازاں ان کی تعلیمی اور تحقیقی کامیابی بابت معلومات گوگل کے پلیٹ فارم پر بھی شامل کی گئی، جو ان کی محنت، قابلیت اور جدید تحقیق کے شعبے میں کامیابی کا اعتراف ہے۔
ان کی اس شاندار تحقیقی کامیابی کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ان کی تحقیق ایسے جدید دباؤ ماپنے والے سینسرز کی تیاری سے متعلق ہے، جو لچکدار ہونے کے ساتھ زیادہ حساس اور بہتر کارکردگی کے حامل ہیں۔ یہ جدید ٹیکنالوجی مستقبل میں روبوٹکس، صحت کے شعبے، جدید الیکٹرانکس اور دیگر اہم شعبوں میں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
شیخ برادری، دوستوں اور عزیز و اقارب کی جانب سے عبدالصبور شیخ صاحب اور ان کی بیٹی سادیہ صبور شیخ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اس کامیابی کو لاڑکانہ، سندھ اور پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا گیا ہے۔




