لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ 5 بچے اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوگئیں۔ بچ جانے والے بچوں نے بتایا کہ وہ کلاس میں اسائنمنٹ کر رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی۔ مقامی افراد کے مطابق واقعے کے وقت چھت پر تعمیراتی کام جاری تھا اور عمارت کی حالت بھی خستہ تھی۔ پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔