پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں افغان سرحد سے آنے والے چار ڈرون کامیابی سے تباہ کر دیے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو بروقت فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ فوج نے خبردار کیا کہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی کارروائی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔