کراچی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، تاہم سرمایہ کاروں اور کرنسی ڈیلرز کی جانب سے اس کی خریداری کا رجحان برقرار ہے۔ رپورٹس کے مطابق 1 کروڑ ایرانی ریال کی قیمت تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار 500 روپے تک ہے، جو حالیہ دنوں میں 8 سے 10 ہزار روپے تک تھی۔ ماہرین کے مطابق ایرانی ریال میں اتار چڑھاؤ سیاسی اور معاشی عوامل اور پابندیوں کے باعث جاری ہے، جس سے اس کی قیمت میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔