اڈیالہ جیل سے عدالت پیشی کے بعد واپس لائے جانے والے 14 زیرِ سماعت قیدی پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی میں 36 ملزمان سوار تھے، جن میں سے 14 فرار ہوئے۔ چار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔