پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے کے بعد نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ نئے بورڈ نے انور علی حیدر کو چیئرمین منتخب کر لیا ہے، جبکہ دیگر اراکین میں گوہر اعجاز، عارف حبیب، عقیل کریم ڈھیڈی، جہانگیر پراچہ، فضل شیخ اور فرزانہ فیروز شامل ہیں۔ حکام کے مطابق آئندہ ماہ پی آئی اے کے انتظامی امور باضابطہ طور پر نئی انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔