سپریم کورٹ نے اپنے اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ شادی پر دلہن کو ملنے والے زیورات، تحائف اور جہیز صرف اسی کی ذاتی ملکیت ہیں اور شوہر یا سسرال کا ان پر کوئی قانونی حق نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ دلہن اپنی ملکیت کی واپسی کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، جبکہ اس کی اجازت کے بغیر زیورات یا تحائف اپنے پاس رکھنا غیر قانونی عمل ہے۔