لاہور کے علاقے برکی میں 12 سالہ طالب علم علی حیدر کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے مقدمے میں مدرسے کے قاری غلام رسول کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے پر مبینہ تشدد کے باعث شدید چوٹیں آئیں، جن کے بعد وہ دم توڑ گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
Category:Latest




