بلوچستان حکومت کے ترجمان بابر خان یوسفزئی کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کراچی کے ایک خاندان پر حملہ کالعدم بی ایل اے نے کیا۔ واقعے میں کراچی کے رہائشی علی جمیل جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئیں، جبکہ دونوں بیٹیاں محفوظ رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاندان گوگل میپس کی رہنمائی پر غلط راستے سے دور افتادہ علاقے میں پہنچ گیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات اور سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Category:Latest




