پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کے ساتھ ایران جائیں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ایران سے واپسی پر بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
Category:Latest




