اسلام آباد: پاکستان نے کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد افغان طالبان حکومت کے سامنے سخت احتجاجی مراسلہ (ڈیمارش) پیش کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

اسی طرح پاکستان کے افغانستان میں تعینات سفیر نے بھی کابل میں افغان وزارتِ خارجہ کو اسی نوعیت کا مراسلہ دیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گرفتار حملہ آور سمیت افغان شہریوں کے ملوث ہونے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق کراچی حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 29 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ گرفتار ملزم نے افغانستان میں تربیت اور نیٹ ورک سے متعلق اعترافی بیان دیا ہے۔