مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان “بلے” کی بحالی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر کی اپیل پر سناتے ہوئے ہائیکورٹ کے حکم کو عارضی طور پر روک دیا اور کیس کی مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ اگلی سماعت 2 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے 23 جون کے فیصلے میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن بحال کرنے اور انتخابی نشان واپس دینے کا حکم دیا تھا، جسے اب سپریم کورٹ نے معطل کر دیا ہے۔