اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) اور استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) کے درمیان گلگت بلتستان حکومت میں پاور شیئرنگ فارمولے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پی نے وزارتی عہدوں کی تقسیم پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا ہے اور چار وزارتوں کا مطالبہ برقرار رکھا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے دو وزارتوں کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعطل ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے تین وزارتوں کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ مذاکراتی عمل جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے نامزد وزیر اعلیٰ امجد ایڈووکیٹ آئی پی پی قیادت سے رابطے میں ہیں۔
اگرچہ مذاکرات میں ڈیڈلاک موجود ہے، تاہم دونوں جماعتوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔




