وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی پاکستان کی پریسیژن اسٹرائیکس کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور بعد ازاں کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 29 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر تباہ کیے گئے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ملک بھر میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں کی گئیں، جن میں کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملہ بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ کے قریب زمینی آپریشن کے بعد افغانستان کے سرحدی علاقوں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزیر اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچا۔




