کراچی پولیس نے گل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان پراسیکیوشن کو جمع کرا دیا ہے، جس میں مارکیٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا سمیت کئی افراد کو مفرور ملزم قرار دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آگ حادثاتی طور پر دکان نمبر 193 سے لگی، جہاں مبینہ غفلت کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں 72 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ مارکیٹ انتظامیہ پر بروقت اقدامات نہ کرنے، پلازہ کے دروازے بند رکھنے اور غفلت برتنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
Category:Latest




