ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے میں 19 سالہ نوجوان محمد عمران کے اغوا اور قتل کے مرکزی ملزم ذوالقرنین ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو قتل میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کرانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا، اسی دوران اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ذوالقرنین مارا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Category:Latest




