حکومتِ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو 10 جولائی تک ملک چھوڑنے یا اپنی قانونی حیثیت درست کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس کے بعد ملک بھر میں سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق 10 جولائی کے بعد بغیر قانونی دستاویزات کے موجود افغان شہریوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ صوبائی حکام اور پولیس کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ 11 جولائی سے روزانہ کارروائی کی رپورٹ بھی وزارتِ داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔
Category:Latest




