پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 29 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں ملک میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے جواب میں کی گئیں اور عوام کی حفاظت کے لیے دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
Category:Latest




