وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ایران سے سستا خام تیل اور قدرتی گیس درآمد کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کی لاگت میں کمی لانا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایران پر امریکی پابندیوں میں عارضی نرمی کے بعد رعایتی نرخوں پر ایرانی خام تیل کی خریداری کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔