فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن کے قیام میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکہ ایران مذاکرات کے موقع پر موجود تھے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت اللہ کی مدد اور قومی عزم کا نتیجہ ہے۔ عاصم منیر نے کامیابی پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ کے فضل اور مسلسل کوششوں سے ممکن ہوا۔
پاکستان اور قطر نے ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کے کردار کے باعث عالمی سطح پر اہم مقام حاصل کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے مذاکرات کے پہلے مرحلے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور قطر کی معاونت سے ہونے والی پیش رفت کو سراہا، جبکہ امریکہ کی جانب سے ابھی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے، جبکہ مزید تکنیکی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔




