کراچی: سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سیما خرم نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی ہے، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بجٹ میں شامل اقدامات کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام شہری تک پہنچیں گے۔

سیما خرم کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو بہتر صحت، معیاری تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا عمل مزید تیز ہو سکے۔