کراچی: سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن آغا شہباز درانی نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر وفاقی حکومت سے فوری بات کرنی چاہیے۔
آغا شہباز درانی نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور کے صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں اور علاج کی معیاری سہولتیں مقامی سطح پر فراہم کی جا سکیں۔
آغا شہباز درانی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے صحت اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔




