Latest News & Article

Post: ایران امریکا معاہدہ: پاکستان کا مقصد صرف امن اور استحکام تھا، سیکیورٹی ذرائع

ایران امریکا معاہدہ: پاکستان کا مقصد صرف امن اور استحکام تھا، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی حکام کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے سے متعلق واحد ترجیح خطے میں امن اور استحکام کا قیام تھی، پاکستان کسی قسم کی “ہیڈ لائن ڈپلومیسی” میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران امریکا معاملے کو ایک انتہائی پیچیدہ صورتحال کے طور پر سنبھالا اور ثالثی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے۔

سیکیورٹی حکام نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اب آہستہ آہستہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایران، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ الگ الگ تعلقات نے اسے تمام فریقین سے رابطے میں رہنے کا موقع فراہم کیا۔

حکام نے کہا کہ قطر، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے بھی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں کردار ادا کیا۔

افغانستان سے متعلق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، جبکہ دہشت گردی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر حکام نے کہا کہ معاملات کو آئین کے مطابق حل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تاجروں کو کاروبار کھولنے کی ہدایت کی تھی، تاہم کچھ عناصر نے رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی۔

دفاعی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ رواں بجٹ میں دفاع کے لیے 300 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق جدید جنگی تقاضوں اور بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کے باعث ٹیکنالوجی پر توجہ ضروری ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn