Latest News & Article

Post: زراعت کے شعبے کے لیے 13 ارب 85 کروڑ 94 لاکھ 60 ہزار روپے مختص، 31 ترقیاتی اسکیمیں شامل

زراعت کے شعبے کے لیے 13 ارب 85 کروڑ 94 لاکھ 60 ہزار روپے مختص، 31 ترقیاتی اسکیمیں شامل

سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام میں زراعت کے شعبے کے لیے 13 ارب 85 کروڑ 94 لاکھ 60 ہزار روپے مختص کیے ہیں۔ اس مد میں مجموعی طور پر 31 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں، جن کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اور کاشتکاروں کی معاونت کو یقینی بنانا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے تحت جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا، زرعی تحقیق کے مراکز کو مضبوط بنایا جائے گا، پانی کے مؤثر استعمال کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور کسانوں کے لیے مختلف سبسڈی پروگرام متعارف کرائے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق ان منصوبوں سے زرعی شعبے کی استعداد میں اضافہ ہوگا، پیداوار بہتر ہوگی اور کاشتکاروں کو جدید سہولیات اور وسائل تک رسائی حاصل ہوگی

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn