Latest News & Article

Post: آبپاشی کے شعبے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد مختص، 186 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری

آبپاشی کے شعبے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد مختص، 186 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری

سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام میں آبپاشی کے شعبے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کیے ہیں، جبکہ اس مد میں مجموعی طور پر 186 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد زرعی شعبے کو مستحکم کرنا، پانی کی بہتر تقسیم کو یقینی بنانا اور آبپاشی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

ترقیاتی اسکیموں میں نہروں اور آبی گزرگاہوں کی مرمت و بحالی، پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، سیلابی تحفظ کے اقدامات، آبی انفراسٹرکچر کی بہتری اور زرعی اراضی تک پانی کی مؤثر فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔ حکومت کے مطابق ان اقدامات سے زرعی پیداوار میں اضافہ، پانی کے ضیاع میں کمی اور کاشتکاروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn