Latest News & Article

Post: سندھ حکومت کا 656 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری، 3715 اسکیمیں شامل

سندھ حکومت کا 656 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری، 3715 اسکیمیں شامل

کراچی: سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت 656 ارب 5 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار روپے کے بڑے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس میں مجموعی طور پر 3715 ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں۔ یہ منظوری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق ترقیاتی پروگرام کا مقصد صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی، نکاسی آب، توانائی، زراعت اور شہری سہولیات کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل جبکہ ایک قابلِ ذکر حصہ نئی اسکیموں کے آغاز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ترقیاتی پیکیج سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، شہری اور دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر بہتر ہوگا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق 656 ارب روپے سے زائد مالیت کا یہ ترقیاتی پروگرام سندھ کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور صوبے میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn