Latest News & Article

Post: ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، پٹرول،ڈیزل 5،5 روپے سستا

ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، پٹرول،ڈیزل 5،5 روپے سستا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر5روپے کمی کردی گئی،جس کے بعد پٹرول کی قیمت 409 روپے78پیسے فی لٹرہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی5روپےسستا ہوگیا۔ قیمتوں میں ردوبدل کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 409روپے58پیسے فی لٹرمقررکردی گئی ۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن پرعمل درآمد رات 12بجے سے شروع کردیا گیا ۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول لیوی میں9روپے 24پیسے کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد پٹرول پر فی لیٹر لیوی 108روپے 17پیسے ہوگئی ۔

اس سے قبل پٹرول پر117 روپے41پیسے فی لٹرلیوی عائد تھی۔ ڈیزل کی بات کریں تو اس وقت 52روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے ۔ ادھرپٹرول اور ڈیزل کے علاوہ مٹی کا تیل 23روپے سستا ،جو کم ہوکر 311روپے 73پیسے فی لٹرہوگیا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn