واشنگٹن : امریکی سینٹ کام نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا منصوبہ بتا دیا۔ پراجیکٹ فریڈم مشن میں گائیڈ میزائل سے لیس جنگی جہاز،100طیارے ،ڈرون سسٹم اور15 ہزار اہلکاروں شامل ہوں گے۔ کارروائی کا مقصد کمرشل جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت اور عالمی توانائی سپلائی کو تحفظ دینا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق امدادی منصوبہ آج سے شروع کیا جائےگا۔
سینٹ کام کے مطابق پروجیکٹ فریڈم آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے ہو گا ۔مشن کا مقصدکمرشل جہازوں کی آزادانہ نقل وحرکت اور عالمی توانائی سپلائی کو تحفظ دیناہے۔ یہ مشن علاقائی سکیورٹی اورعالمی معیشت کے لیے اہم ہے۔ مشن میں گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی جہاز، 100 طیارے،ڈورن سسٹم اور15 ہزار اہلکارشامل ہوں گے ۔ امریکی فوج کے جاری بیان میں کہا گیا کہ جہازوں کی نقل و حرکت میں مدد کے لیے امدادی منصوبہ آج سے شروع ہوگا۔ امر یکی صدر کی طرف سے ہدایت کردہ مشن ،آزادانہ نقل و حمل کے خواہشمند تجارتی جہازوں کی مدد کرے گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں پر ایران کے ممکنہ حملے روکنے کے لیے امریکی بحریہ قریب ہوگی۔تاہم حفاظت کے لیے امریکی بحریہ کے جہاز شامل ہونا لازمی نہیں ۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ کے مطابق آبنائے ہر مز کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا بیان کو آرڈینیشن میکانزم ہے۔اس اقدام کے تحت انشورنس کمپنیاں اورشپنگ ادارے ، آبنائے ہرمز میں ٹریفک منظم کریں گے۔منصوبے میں امریکی جنگی جہازوں سے کمرشل جہازوں کا حفاظتی حصار شامل نہیں ۔

