راولپنڈی: پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرِعام پرآگئے ہیں۔ ان شواہد نے خطے میں بھارتی عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبدالمجید کی گرفتاری اور اس سے برآمد ہونے والےمواد نے بھارتی سازشوں کا پول کھول دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کر رہا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے کچھ ہی دن بعد پاکستان نے دنیا کے سامنے وہ ناقابلِ تردید شواہد رکھے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران براہِ راست پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں
دفاعی ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ پاکستان دہشت گردوں کی بھارت میں تربیت،علاج سمیت دیگر سہولتکاری کے ناقابل تردید شواہد دنیا بھر کےسامنے رکھ چکا ہے۔

