Latest News & Article

Post: ایران مالی بحران کا شکار، آبنائے ہرمز جلد کھلوانا چاہتا تھا، صدر ٹرمپ

ایران مالی بحران کا شکار، آبنائے ہرمز جلد کھلوانا چاہتا تھا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے انہیں اطلاع دی ہے کہ وہ شدید مالی بحران کا شکارہےاورچاہت ہے ہم جلد ازجلد آبنائے ہرمُزکھول دیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہےایران چاہتا ہے جتنی جلدی ممکن ہو امریکا ناکہ بندی ختم کردے۔ ایران اندرونی انتشار کے باعث اپنی قیادت کے مستقبل کا تعین کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کی جوہری حوالے سے تجویز قبول کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کی معیشت اور تیل پر طویل المدتی دباؤجاری رکھیں اور ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے بحری جہازوں کو روکا جائے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ بمباری یا تنازع سے باہر نکلنا ، ناکہ بندی کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے تاہم کسی بھی معاہدے میں امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صدرٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn