نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پورمیں مودی سرکار کے انتہا پسندانہ اقدامات نے آگ لگا دی ہے۔ بھارتی جریدے ‘ہندوستان ٹائمز’ نے بھی ریاستی مظالم کا پردہ چاک کردیا ہے۔ ریاست کے ضلع امپھال میں ہزاروں شہری بھارتی سیکیورٹی فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ مظاہرین اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں،،جہاں قابض فورسز کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے جواب میں عوام کی جانب سے بھرپور پتھراؤ کیا گیا ۔
‘ہندوستان ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق، منی پور کا دارالحکومت امپھال اس وقت ایک میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مقامی شہری مودی حکومت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ جب بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پرامن ریلی کو روکنے کی کوشش کی تو حالات شدید کشیدہ ہو گئے، جس کے بعد فورسز نے نہتے شہریوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی۔ جواب میں منی پور کے عوام نے شدید مزاحمت کی اور فورسز پر پتھراؤ کیا۔ اس تصادم کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ احتجاج اب صرف امپھال تک محدود نہیں رہا بلکہ منی پور کے دیگر اضلاع میں بھی مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر آ چکے ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی مظالم، گرفتاریوں اور طاقت کے وحشیانہ استعمال نے عوام میں نفرت کی آگ کو مزید ہوا دی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ مودی حکومت جتنا زیادہ جبر کرے گی، منی پور میں آزادی کی تحریکیں اتنی ہی مضبوط ہوتی جائیں گی۔ یہ عوامی غم و غصہ اس بات کی علامت ہے کہ منی پور اب بھارتی حکمرانی کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے
ْْْْْ


