چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں “تیروں کی بارش” ہوئی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت سازی کی کوشش کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کارکنوں کی محنت، عوامی حمایت اور پارٹی کے نظریے پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

