تہران : ایرانی جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز کے ترجمان جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ ایران کی اسٹریٹجی امریکیوں کو مغربی ایشیا سے باہر نکالنا ہے۔ پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی دھمکی پر کہا ہے کہ اگرایرانی پل،بجلی گھروں کونشانہ بنایا تو خطےمیں امریکی اسرائیلی فیول،توانائی، معاشی سیکٹرز کو نشانہ بنایا جائےگا۔
پاسداران انقلاب نے تین مارچ کو سعودی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔۔ حملے سے ایرانی فورسز کا کوئی تعلق نہیں۔یقیناً یہ کارروائی صیہونیوں کی ہے۔خطے کے مسلم ممالک کو امریکا اوراسرائیل کی سازش سے ہوشیار رہنا چاہیے۔امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حملے کے باعث سفارتخانے کو کئی گھنٹے آگ لگی رہی اوربڑے پیمانےپر تباہی ہوئی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔۔ ترکیے اور مصر مذاکرات کےلیےنئے مقامات دوحہ یا استنبول پر غور کررہے ہیں۔۔

