Latest News & Article

Post: امریکا ایران تنازع، پاکستان سفارتکاری کا کلیدی کھلاڑی بن کر ابھرا، بھارتی صحافی کا اعتراف

امریکا ایران تنازع، پاکستان سفارتکاری کا کلیدی کھلاڑی بن کر ابھرا، بھارتی صحافی کا اعتراف

نیویارک: عالمی سیاست کے افق پر پاکستان ایک بار پھر کلیدی کھلاڑی بن کر ابھرا ہے، جس کا اعتراف اب خود بھارتی مبصرین بھی کررہے ہیں۔ امریکی جریدے ‘فارن پالیسی’ میں بھارتی صحافی سوشانت سنگھ نے لکھا ہے کہ پاکستان نے امریکہ، چین، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان ایک ‘پل’ کا کردار حاصل کر کے بھارت کو سفارتی طور پر تنہا کر دیا ہے۔ آرٹیکل کے مطابق، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ پاکستان نے 1971 جیسا اہم عالمی مقام دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

سوشانت سنگھ کا آرٹیکل بھارت کے لیے کسی پریشانی سے کم نہیں ہے،آرٹیکل میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان ایک کلیدی ثالث بن کر ابھرا ہے، جس نے مشرقِ وسطیٰ کے مذاکرات میں بھارت کی اہمیت کو ختم کر دیا ہے۔ سوشانت سنگھ کے مطابق آج کی عالمی سفارت کاری کے مرکز مودی نہیں بلکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں،، پاکستان نے چین کے ساتھ گہرے تعلقات برقرار رکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ بھی اپنا اثر و رسوخ اس حد تک بڑھا لیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مودی کے بجائے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ صورتحال نئی دہلی کے لیے ایک بڑی سبکی ہے، جو اب اہم علاقائی فیصلوں سے باہر ہو چکا ہے

آرٹیکل میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر 1971 جیسا تاریخی سفارتی کردار حاصل کر لیا ہے۔ جہاں بھارت صرف بیانات تک محدود ہے، وہاں پاکستان عملی سفارت کاری کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں امن کا بڑا کھلاڑی بن کر سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اس کامیاب حکمتِ عملی نے بھارت کا وہ تمام بیانیہ ختم کر دیا ہے جو وہ برسوں سے عالمی سطح پر پھیلا رہا تھا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn